Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکی وکیل کلائیو اسمتھ کا پاکستان آنے کا فیصلہ

رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکا میں وکیل کلائیو اسمتھ نے پاکستان آنے کا فیصلہ کر لیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی، نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل اٹارنی جنرل عمر اسلم عدالت پیش نہ ہو سکے۔

عمران شفیق ایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ کلائیو اسمتھ 4 مئی کو پاکستان آ رہے ہیں، اگلی سماعت 6 مئی کو رکھ لیں۔ عدالت نے لاء افسر اور وزارت خارجہ حکام سے استفسار کیا کہ آپ کو اعتراض نہیں تو چھ مئی کو سماعت رکھتے ہیں۔ لاء افسر نے جواب دیا کہ ہمیں اعتراض نہیں۔

بعد ازاں ہائیکورٹ نے عمران شفیق ایڈووکیٹ کی کلائیو اسمتھ سے مشاورت کے لیے وقت دینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے عافیہ صدیقی سے متعلق کیس کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی۔

Related posts

خیبر پختونخوا کے پرائمری اسکولوں میں 4 روز بعد تدریسی عمل بحال

Mobeera Fatima

پاکستان نے مغربی سرحدی علاقوں پر فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، بھارتی حکام کا اعتراف

Mobeera Fatima

تمام پاکستانی شہری شام میں محفوظ ہیں، دفتر خارجہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment