Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

پی سی بی کا پی ایس ایل میں نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان

پی سی بی  نے  پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن میں نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے نئی میچ آفیشلز ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے ، اس سے میچ میں شفافیت اور امپائر کو فیصلوں میں مدد حاصل ہو گی۔

اس جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے نوبال، ڈی آر ایس، امپائرز کی لائیو کمیونیکیشن، مختلف زاویوں سے ری پلے کی سہولت بھی میسر ہو گی۔

اس نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے میچ اننگز کا وقت بھی براہ راست دیکھا جا سکے گا۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل ایڈیشن 10 کا آغاز گیارہ اپریل سے ہو گا۔

Related posts

پاکستان، چین اور افغان وزرائے خارجہ کا تجارت، انفراسٹرکچر اور ترقی کے فروغ پر اتفاق

Mobeera Fatima

آرمی ایکٹ کی شقوں کو غیر آئینی قرار نہیں دیا جا سکتا، سپریم کورٹ بار

Mobeera Fatima

امریکا اسرائیل کے ایران پر حملے کی حمایت کر رہا ہے، ایران

Mobeera Fatima

Leave a Comment