Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کی والدہ نے ارشد ندیم کو اپنا بیٹا بنا لیا

بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کی والدہ نے پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو اپنا بیٹا قرار دے دیا۔

پیرس اولمپکس 2024 کے جیولین مقابلے میں نیرج چوپڑا کے سلور میڈل جیتنے کے بعد بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنے بیٹے کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا۔

والدہ سروج دیوی کا کہنا تھا کہ ‘ہم بہت خوش ہیں، ہمیں تو سلور بھی گولڈ کے برابر لگ رہا ہے، جس کو گولڈ میڈل ملا ہے وہ بھی ہمارا لڑکا ہے۔ ہر کوئی بہت محنت کرنے کے بعد وہاں جاتا ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ‘نیرج زخمی تھا، مگر ہم بچے کی پرفارمنس سے خوش ہیں۔ میں اپنے بچے کے لیے اس کی پسندیدہ ڈش بناؤں گی۔’

اس موقع پر نیرج چوپڑا کے والد کا کہنا تھا کہ مجھے میرے بیٹے کی پرفارمنس پر فخر ہے، آج پاکستان کا دن تھا۔ انہوں نے نیرج چوپڑا کی انجری کو ہار کی وجہ قرار دے دیا ہے۔

Related posts

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان

Mobeera Fatima

چیمپیئنز ٹرافی میچز کی ٹکٹوں کی قیمت سامنے آ گئی

Mobeera Fatima

اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز دن ، انڈیکس تاریخی بلندی پر پہنچ گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment