Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی

وزیراعظم کے اعلان کے علاوہ نیپرا نے کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی۔

اس ضمن میں جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 2 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔

نوٹی فیکیشن کے مطابق کراچی کے سوا باقی ملک کے لیے بجلی 46 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے۔

نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کے الگ الگ نوٹی فکیشنز جاری کیے ہیں۔

نوٹی فیکیشن کے مطابق بجلی صارفین کو کمی کا ریلیف اپریل کے بلوں میں ملے گا۔

کے الیکٹرک کے لیے بجلی جنوری 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی۔ باقی ملک کے لیے فروری 2025 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی۔

Related posts

بجلی کمپنیوں میں ناقص کارکردگی والے افسران کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز

Mobeera Fatima

محرم الحرام ، کراچی میں بی آر ٹی اور پیپلز بس سروس معطل

Mobeera Fatima

ملک کے چند علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment