Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

تیل سپلائی پر تشویش کی ضرورت نہیں، ملک میں پیٹرولیم مصنوعات وافر مقدار میں ہیں: مشیر وزیر خزانہ

اسلام آباد: مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر  وافر مقدار میں موجود ہیں۔ 

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتےہوئے خرم شہزاد نے کہا کہ ملک میں پہلے پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ 24 دن کا تھا جو اب بڑھ کر 4ہفتوں کا ہوگیا ہے۔

خرم شہزاد نے بتایا کہ مارچ اور اپریل کے لیے تیل کے ذخائر کافی ہیں اور سپلائی کے حوالے سے کسی قسم کی تشویش کی ضرورت نہیں جب کہ ذخائر میں مزید بہتری آرہی ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ غیر ضروری اخراجات میں کمی کرکے سوا ارب روپے کی سپورٹ فراہم کی گئی ہے، حکومت کفایت شعاری کی مثال قائم کررہی ہے، عوام بھی قومی مفاد میں ساتھ دیں۔

Related posts

پوری قوم کو پاک فوج کے شہدا اور ان کے اہلخانہ پر فخر ہے، وزیر اعظم

Mobeera Fatima

پاکستان کا بھارتی جارحیت کا جواب سنہری حروف سے لکھا جائے گا، مریم نواز

Mobeera Fatima

پاک فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ فوجی مشق وارئیر 9 کا آغاز ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment