Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

نیوزی لینڈ کو 200 سے کم اسکور پر محدود رکھنے کی کوشش کریں گے، عاقب جاوید

پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ کوشش کریں گے نیوزی لینڈ کو 200 سے کم اسکور پر محدود رکھیں۔

جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی طرح یہاں بھی باؤلنگ کنڈیشن ہوگی، انہوں نے کہا کہ اِن کنڈیشنز میں باؤلنگ پر انحصار کریں گے، ہمارے پاس حارث رؤف بہترین آپشن ہے۔

عبوری ہیڈ کوچ نے ایک اسپورٹس چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ون ڈے کرکٹ میں ہماری ٹیم کافی بہتر ہے، ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پچز کافی مشکل تھیں۔

مجھے امید ہے کہ ہمارے نوجوان ایشیائی کنڈیشنز میں اچھا پرفارم کریں گے،نوجوان کھلاڑیوں میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے، ہمیں انہیں پورا موقع دینا ہوگا۔

Related posts

پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ڈی چوک سے گرفتار 32 ملزمان کیسز سے ڈسچارج

Mobeera Fatima

آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر کا تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Mobeera Fatima

سب سے زیادہ خوش قوموں میں پاکستانیوں نے بھارتیوں کو پیچھے چھوڑ دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment