Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

عوام کو بجلی کی قیمتوں میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اپریل سے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق 23 مارچ کو وزیر اعظم شہباز شریف آئی ایم ایف کی منظوری کے بعد بجلی کے نرخ میں 8 روپے فی یونٹ کمی کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔

ذرائع کے مطابق قیمتوں میں کمی یکم اپریل 2025 سے موثر ہوگی جب کہ مئی میں عوام کوکم کئے گئے بل موصول ہوں گے۔

8 روپے فی یونٹ میں سے 4.73 روپے فی یونٹ کی کمی مستقل بنیادوں پر جاری رہے گی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا تخمینہ 168 ارب روپے لگایا گیا ہے جو بجلی کے ٹیرف میں 1.30 روپے فی یونٹ کمی کیلئے استعمال ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت کے اعلیٰ حکام کوتین ماہ تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہ کرنے کے نتیجے میں 250 ارب روپے تک کے اثرات کے بدلے ریلیف حاصل کرنے کی منظوری دی ہے لیکن اس کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بین الاقوامی مارکیٹ میں کمی ہونا شرط ہے۔

Related posts

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے دنیا بھر میں یوم القدس آج منایا جائے گا

Mobeera Fatima

کراچی میں زلزلے کےجھٹکے

admin

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آخری ون ڈے کل کھیلا جائے گا

Mobeera Fatima

Leave a Comment