Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پی ٹی آئی نے ثابت کیا کہ قومی سلامتی ان کیلئے اہم نہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ثابت کیا کہ قومی سلامتی ان کے لیے اہم نہیں ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پی ٹی آئی نے ثابت کر دیا کہ ان کی پہلی اور آخری ترجیح بانی ہیں۔ “بانی پی ٹی آئی نہیں تو پاکستان نہیں” یہ ان کا نصب العین ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج پی ٹی آئی نے ثابت کر دیا کہ قومی سلامتی ان کے لیے اہم نہیں۔ وطن دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے۔ اور پی ٹی آئی اپنے مفادات کی سیاست کر رہی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اپنے مفادات کی سیاست سے بڑھ کر وطن دشمنی کیا ہو سکتی ہے؟

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کو بانی سے ملاقات کرانے سے مشروط کیا تھا۔

Related posts

سال کا پہلا مکمل چاند گرہن کل ہو گا

Mobeera Fatima

نائلہ کیانی نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کر لی

Mobeera Fatima

ذاتی رنجش کی وجہ سے مجھے اولمپکس میں نہیں بھیجا گیا، نوح دستگیر بٹ

Mobeera Fatima

Leave a Comment