Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںسائنس اور ٹیکنالوجی

گوگل نے پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت گوگل والٹ متعارف کرا دی

گوگل نے پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت گوگل والٹ متعارف کرا دی۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق گوگل والٹ دراصل ایک ڈیجیٹل بٹوا یا پرس ہے، جس میں ہر صارف مختلف کارڈز اور دستاویزات بھی محفوظ کر سکتا ہے۔

ویزا اور ماسٹر کارڈ کے حامل صارفین اپنے بینک کارڈز کو گوگل والٹ میں شامل کر سکتے ہیں، یہ سہولت ڈیجیٹل بینکنگ اور الیکٹرانک ادائیگیوں کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔

گوگل پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر فرحان قریشی نے اس بارے میں کہا کہ گوگل والٹ صارفین کو محفوظ، آسان اور مفید ڈیجیٹل ادائیگیوں کے ساتھ ساتھ بورڈنگ پاسز، لائلٹی کارڈز، اہم اشیاء کی رسائی اور دیگر کارڈز کو ذخیرہ کرنے کی سہولت فراہم کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ گوگل والٹ کا آغاز پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے کی ہماری کوششوں کا حصہ ہے، اس سے صارفین کو محفوظ اور تیز تر ادائیگی کا موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے، گوگل والٹ ایک محفوظ، آسان اور موثر طریقہ فراہم کرتا ہے جس کے ذریعے صارفین ادائیگیاں کر سکتے ہیں، خریداری کر سکتے ہیں اور سفر کو مزید آسان بنا سکتے ہیں۔

Related posts

پی ٹی سی ایل ملازمین پنشن کیس، سپریم کورٹ نے پنشنرز کے حق میں فیصلہ دے دیا

Mobeera Fatima

معروف تاجر علی شیخانی نے کے الیکٹرک خریدنے کا اعلان کردیا

Mobeera Fatima

سندھ میں موٹر وہیکلز ترمیمی بل 2025 منظور ، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہو گی

Mobeera Fatima

Leave a Comment