Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

معروف تاجر علی شیخانی نے کے الیکٹرک خریدنے کا اعلان کردیا

شیخانی گروپ کے سربراہ پاکستانی نژاد امریکی تاجر علی شیخانی نے ‘کے الیکٹرک’ خریدنے کا اعلان کیا ہے۔ 

سوشل میڈیا پر علی شیخانی نے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے۔ علی شیخانی نے کہا کہ گزشتہ 4 سے 5 دنوں میں کراچی کے انٹرنیٹ صارفین مجھے اور میری ٹیم کو مسلسل ٹیگ کر رہے ہیں۔

علی شیخانی کا کہنا تھا کہ صارفین کا مطالبہ ہے کہ میں کے الیکٹرک خرید لوں۔ میں نے بات کی ہے کہ کےالیکٹرک فروخت ہو چکی یا نہیں، اگر نہیں بکی تو اسے خریدنے کا کیا طریقہ ہے

انہوں نے کہا کہ میں بغیر کسی رشوت کے ‘کے الیکٹرک’ خریدنے کے لیے تیار ہوں، اپنے کراچی کے عوام کے لیے میں کے الیکٹرک خرید لوں گا۔

شیخانی گروپ کے سربراہ نے مزید کہا کہ اگر شیخانی گروپ کے الیکٹرک خرید لیتا ہے تو مجھے پیسہ بنانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ میرے پاس اللّٰہ کا دیا ہوا سب کچھ ہے۔ میری کوشش صرف مڈل کلاس فیملیز کو ریلیف دینے کی کوشش ہوگی۔

Related posts

بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی طویل اور مختصر تعطیلات کا اعلان

Mobeera Fatima

پچھلے میچ کی شکست کے بعد ٹیم نے اچھا کم بیک کیا، کیوی کپتان

Mobeera Fatima

آٹے پر لگائے گئے ودہولڈنگ ٹیکس سمیت تمام ٹیکس کو ختم کیا جائے، آٹا ڈیلرز

Mobeera Fatima

Leave a Comment