Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اسلام آباد ریڈ زون کے 2 مقامات سے داخلی و خارجی راستے تاحکم ثانی بند

اسلام آباد ریڈ زون کو 2 مقامات سے بند کر دیا گیا، تا حکم ثانی داخلی و خارجی راستے بند رہیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق 08 مارچ 2025ء کو لا اینڈ آرڈر کے پیش نظر ایکسپریس چوک اور سرینہ ہوٹل کے داخلی و خارجی راستے عارضی طور پر تاحکم ثانی بند رہیں گے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ اس دوران شہری نادرا، میریٹ اور مارگلہ روڈ استعمال کر سکتے ہیں، کلب روڈ سے ریڈ زون جانے والے سیونتھ ایونیو کا استعمال کریں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق مزید معلومات کیلئے ٹریفک ہیلپ لائن نمبر 1915 اور اسلام آباد ٹریفک پولیس کے دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے بھی معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

Related posts

پاکستان میں ہاکی اور انٹرنیشنل سپورٹس سرگرمیوں کی بحالی کےلیے کوشاں

Mobeera Fatima

حکمران اللہ اور آخرت کو سامنے رکھ کر فیصلے کریں، حمزہ علی عباسی

Mobeera Fatima

پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواست، وفاقی حکومت اور ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا کو نوٹس جاری

Mobeera Fatima

Leave a Comment