Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

افغانستان کی سرزمین دہشتگردوں کیلئے جنت بن چکی، سیکیورٹی ذرائع

افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کا سلسلہ تواتر سے جاری ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں افغان دہشتگردوں کے ملوث ہونے میں بتدریج اضافہ ہوا ہے، افغانستان کی سرزمین دہشتگردوں کیلئے جنت بن چکی ہے جہاں سے یہ اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

سیکیورسٹی ذرائغ نے بتایا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ایک اور ہلاک افغان دہشتگرد کی شناخت منظر عام پرآئی ہے ، 28 فروری 2025 کو، سیکورٹی فورسز کی جانب سے غلام خان کلے میں 14 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔

ان ہلاک دہشتگردوں میں افغان دہشتگرد بھی شامل تھے، ہلاک افغان دہشتگرد کی شناخت مجیب الرحمان عرف منصور ولد مرزا خان کے نام سے ہوئی، دہشتگرد مجیب الرحمان دندارگاؤں، ضلع چک ، صوبہ میدان وردک، افغانستان کا رہائشی تھا۔

دہشتگرد مجیب الرحمان افغانستان کی حضرت معاذ بن جبل نیشنل ملٹری اکیڈمی کی تیسری بٹالین کا کمانڈر تھا،اس سے پہلے 30 جنوری 2025 کو بدرالدین ولد مولوی غلام محمد کو ڈی آئی خان میں دوران آپریشن ہلاک کیا گیا۔

Related posts

امریکی صدر نے ہارورڈ یونیورسٹی کو مذاق قرار دے دیا

Mobeera Fatima

بیرونی قرضوں کی وصولی کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ

Mobeera Fatima

منصوبوں کی تکمیل میں رکاوٹیں دور کرنے کی ضرورت ہے، وزیر خزانہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment