Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ہم سیاسی طور پر کسی کو بھی نشانہ بنانے کے حامی نہیں، بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہم سیاسی طور پر کسی کو بھی نشانہ بنانے کے حامی نہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، پیپلزپارٹی جمہوریت پریقین رکھتی ہے، پاکستان میں جمہوریت مضبوط نہیں ہے، دیگر ممالک کو بھی جمہوریت سے متعلق چیلنج کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا میثاق جمہوریت میں اہم کردار تھا، ہم نے اپنے دور میں اپوزیشن کو مصروف رکھا، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اکثریت میں نہیں نہ ہی وہ فیصلوں کا نفاذ کر سکتی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ قومی سیاست میں ضرورت پڑنے پر پیپلز پارٹی نے ہی ساتھ دیا ہے، احتساب کے نام پر ماضی میں پیپلزپارٹی کو نشانہ بنایاجاتارہا ہے،عمران خان دورمیں میری پھپھو کوگرفتارکیاگیا اور شہبازشریف اوردیگر سیاسی لوگ گرفتارکئے گئے۔

Related posts

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کیس ، جیل حکام سے جواب طلب

Mobeera Fatima

سونے کی قیمت میں 2900 روپے کا بڑا اضافہ

Mobeera Fatima

غیر ملکی ہیڈ کوچز سے چھٹکارہ ، جسین گلیسپی کا معاہدہ قبل از وقت ختم کرنیکا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment