Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر دستخط

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوئے ، وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر الہام علیوف نے معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔

پاکستان اور آذربائیجان میں ایل این جی کی خرید و فروخت کے فریم ورک معاہدے میں ترمیمی معاہدہ ہوا ، اس کے علاوہ اسٹیٹ آئل کمپنی آذربائیجان اور ایف ڈبلیو او میں مچلکے ٹھلیاں وائٹ آئل پائپ لائن منصوبے کی مفاہمتی یادداشت اور اسٹیٹ آئل کمپنی آذربائیجان اور پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔

آذربائیجان کے شہر نض چیوان اور لاہور کے درمیان ثقافتی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط ہوئے۔

بعد ازاں وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر الہام علیوف نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان شراکت داری کو فروغ دے رہے ہیں۔

Related posts

لاہور میں اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان

Mobeera Fatima

انگلش کرکٹر پر پی ایس ایل سمیت فرنچائز لیگز کھیلنے پر پابندی

Mobeera Fatima

قومی اسمبلی کا اجلاس یکم ستمبر کو طلب

Mobeera Fatima

Leave a Comment