Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پنجاب حکومت کا مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز متعارف کرانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے ” مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز“ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اس اقدام سے شعبہ صحت کے 19 اہم ٹاسک پورے ہوں گے، ہیلتھ سروسز کے ذریعے صحت سے متعلق ٹاسک پورے کیے جائیں گے۔

پنجاب میں آؤٹ سورسنگ کے ذریعے پروگرام کیلئے مزید 20 ہزار ہیلتھ انسپکٹرز کی خدمات لی جائیں گی، لیڈی ہیلتھ ورکر پروگرام کو بھی مریم نو از کمیونٹی ہیلتھ سروسزسے منسلک کیا جائے گا۔

39 ہزار لیڈی ہیلتھ ورکر مر یم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز فورس کا حصہ ہوں گی، مجموعی طور پر ورک فورس تقریباً 60 ہزار سے زائد پر مشتمل ہو گی۔

مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز پولیو سمیت دیگر ویکسی نیشن کی ذمہ دار ہو گی، کمیونٹی ہیلتھ سروسزسے میپنگ کا ٹاسک بھی پورا کیا جائے گا۔

Related posts

رولز میں ترامیم، فیملی پنشن کی مدت 10 سال مقرر، آرمڈ فورسز کے شہداء کی فیملی کیلئے خصوصی پنشن

Mobeera Fatima

چیمپیئنز ٹرافی ، میچز نیوٹرل وینیو پر ہوں گے، فریقین میں اتفاق ہو گیا

Mobeera Fatima

گیس کی قیمتوں کے بارے میں اوگرا کا اہم بیان آ گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment