Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پی ٹی آئی نے گرم جوشی سے آرمی ایکٹ سے متعلق قانونی سازی کی تھی، جسٹس نعیم اختر

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل کیس میں جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ میں بڑی گرم جوشی کے ساتھ آرمی ایکٹ سے متعلق قانونی سازی کی تھی۔

سپریم کورٹ پاکستان میں فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل کیس کی سماعت جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے کی۔ سزا یافتہ مجرم کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کوشش ہے آج دلائل مکمل کر لوں۔

جسٹس نعیم اختر افغان کا سلمان راجہ سے دلچسپ مکالمہ ہوا۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ ہلکے پھلکے انداز میں کہہ رہا ہوں۔ اس لیے بُرا نہ مانیے گا۔ آپ کی ایک سیاسی جماعت کے ساتھ آج کل سیاسی وابستگی بھی ہے۔ جب آپ کی سیاسی پارٹی کی حکومت تھی اس وقت آرمی ایکٹ میں ایک ترمیم کی گئی۔

جسٹس نعیم اختر افغان نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اس وقت پارلیمنٹ نے بڑی گرم جوشی کے ساتھ آرمی ایکٹ سے متعلق قانون سازی کی تھی۔

Related posts

مخصوص نشستوں کا معاملہ ،اختلافی نوٹ سامنے آگئے

Mobeera Fatima

قائد اعظم محمد علی جناح کا آج 148واں یوم پیدائش

Mobeera Fatima

قانونی تحفظ ملتے ہی مراد سعید منظر عام پر آ جائیں گے ، خاندانی ذرائع

Mobeera Fatima

Leave a Comment