Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پی ٹی آئی کو اپنے درمیان میر جعفر، میر صادق کا اب معلوم ہوا، گورنر خیبر پختونخوا

اسلام آباد: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اب پتا چل رہا ہے کہ ان کے درمیان میر صادق اور میر جعفر کون ہیں۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں تمام جماعتوں نے شرکت نہیں کی۔ تاہم اے پی سی میں آنے والی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ لیکن اسلام آباد میں اے پی سی بلانے کی ضرورت نہیں تھی۔

پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نفرت اور تقسیم پیدا کرنا پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے۔ اور پی ٹی آئی کو اب پتا چل رہا ہے کہ ان کے درمیان میر صادق اور میر جعفر کون ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اچھی بات ہے کہ ایک پارٹی کو معلوم ہوا کون ٹھیک ہے اور کون غلط ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور آج کل اسلام آباد کے بہت چکر لگا رہے ہیں۔ اور انہوں نے وزارت اعلیٰ بچانے کے لیے اسلام آباد میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔

Related posts

مل کر پاکستان کے دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنانا ہے، گورنر سندھ

Mobeera Fatima

خیبرپختونخوا میں پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے مساوی کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

آڈیو لیکس کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

Mobeera Fatima

Leave a Comment