Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس سے ڈسچارج ، معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا گیا

سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار کو توہین عدالت کیس سے ڈسچارج کرتے ہوئے معاملہ فل کورٹ کیلئے چیف جسٹس کو بھیج دیا۔

سپریم کورٹ کے دو رکنی بینج نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل رجسٹرار پر توہین عدالت ثابت نہیں ہوئی۔ ان کیخلاف توہین عدالت کا شوکاز نوٹس واپس لیا جاتا ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ججز کمیٹی اور آئینی کمیٹی نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی، نذر عباس نے جان بوجھ کر توہین عدالت نہیں کی۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ججز کمیٹیوں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو بھیجا جاتا ہے، چیف جسٹس  اس معاملے پر فل کورٹ تشکیل دیں۔

Related posts

پاکستانی بلا رنگ و نسل دوسروں کی بے لوث مدد کرنے میں فخر محسوس کرتے ہیں، وزیر اعظم

Mobeera Fatima

نیو یارک کی ریاستی اسمبلی اور سینیٹ کی جانب سے پاکستانی امریکی کمیونٹی کے اعزاز میں دو اہم قراردادیں منظور

Mobeera Fatima

ڈالر کی قیمت میں کمی ، اسٹاک مارکیٹ میں استحکام

Mobeera Fatima

Leave a Comment