Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں رات کے اوقات میں شدید سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرداور خشک رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گرد و نواح میں رات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ اور گرد و نواح میں دھند رہنے کی توقع ہے۔

سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرداور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرداور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اورخشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Related posts

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا برطانیہ میں وار منسٹر اور لارک ہل گیریژن کا دورہ

Mobeera Fatima

منکی پاکس: علامات 4 سے 15 روز میں ظاہر ہوتی، 95 فیصد مریض صحتیاب ہو جاتے ہیں،ڈاکٹر ملک مختار

Mobeera Fatima

عمر ایوب اور راجہ بشارت سمیت تحریک انصاف کے 5 رہنما رہا

Mobeera Fatima

Leave a Comment