Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

پی سی بی نے سہ ملکی ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری کر دیا

پی سی بی نے سہ ملکی ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری کردیا ہے، سیریز کے دو میچز لاہور اور دو میچز کراچی میں ہوں گے۔

تین ملکی ون ڈے سیریز 8 فروری سے 14 فروری تک کھیلی جائے گی، سیریز میں پاکستان،نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیم شامل ہے۔

پہلا میچ 8 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 10 فروری کو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

تیسرا لیگ میچ اور فائنل بالترتیب بارہ اور چودہ فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، واضح رہے کہ قذافی اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی گنجائش بڑھا دی گئی ہے۔

نشریاتی معیار کو بڑھانے کے لیے 480 جدید ترین ایل ای ڈی لائٹس نصب کی گئی ہیں، قذافی اسٹیڈیم میں 2بڑی ڈیجیٹل ری پلے اسکرینز بھی نصب کی گئی ہیں۔

Related posts

قائمقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا پروٹوکول لینے سے انکار

Mobeera Fatima

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ، پہلی بار ایک لاکھ کی حد عبور کر لی

Mobeera Fatima

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، صاحبزادہ فرحان اب بھی سب سے آگے

Mobeera Fatima

Leave a Comment