Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ، ایک لاکھ ، 16 ہزار کی حد بحال ، ڈالر کی قیمت گر گئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت کاروبار کا آغاز ، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 16 ہزار کی حد عبور کر لی ، تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی ، 100 انڈیکس میں 909 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ  16 ہزار 181 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار 272 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں کمی ہوئی ہے ، انٹر بینک میں 11 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر 278 روپے 60 پیسے کا ہو گیا ہے۔

Related posts

200 یونٹ تک مفت بجلی دینا ممکن نہیں، وفاقی وزیر توانائی

Mobeera Fatima

پاکستان کی پہلی ای اسپورٹس پالیسی تیار، گیمنگ کے شوقین نوجوانوں کیلئے خوشخبری

Mobeera Fatima

وزیر خارجہ کا امریکی قرارداد کے جواب میں قرارداد لانے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment