Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ملک کی معاشی بدحالی دور کرنے کیلئے حکومت کی کوششیں رنگ لائی ہیں،وزیراعظم

وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ملک کی معاشی بدحالی دور کرنے کیلئے حکومت کی کوششیں رنگ لائی ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف اور قائد مسلم لیگ(ن) نوازشریف کے درمیان رائیونڈ میں اہم ملاقات ہوئی،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی ملاقات میں موجود تھیں۔

ملاقات میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اس کے علاوہ حکومت اور اپوزیشن مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

وزیراعظم نے نوازشریف کو ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال سے آگاہ کیا،انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی بدحالی دور کرنے کیلئے حکومت کی کوششیں رنگ لائی ہیں،مہنگائی کے گراف میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔

Related posts

ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش ہونے کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

سنیتا مارشل اور طوبیٰ انوار نے جوائنٹ فیملی سسٹم کی حمایت کر دی

Mobeera Fatima

خیبرپختونخوا میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

Mobeera Fatima

Leave a Comment