Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

( ن ) لیگ کا آفس جلانے کا کیس ، یاسمین راشد ، اعجاز چوہدری ، محمود الرشید سمیت 31 ملزمان پر فرد جرم عائد

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 31 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔

پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد، محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کو عدالت میں پیش کیا ، صنم جاوید بھی عدالت میں پیش ہوئیں۔

عدالت نے یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری ، میاں محمود الرشید اور صنم جاوید سمیت دیگر ملزمان پر بھی فرد جرم عائد کر دی ، پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

عدالت نے کیس کی سماعت 22 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے اگلی تاریخ پر پراسیکیوشن سے گواہان کو طلب کر لیا۔  مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے سے متعلق کیس کی مزید کارروائی کوٹ لکھپت جیل میں ہو گی۔

Related posts

پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست ، آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کر دیا

Mobeera Fatima

بغیر اجازت ویڈیو بنانے پر کوہلی برہم، خاتون صحافی کو ڈانٹ دیا

Mobeera Fatima

ایدھی فائونڈیشن کی ایمبولینس چوری کی کوشش شہریوں نے ناکام بنا دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment