Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

عمران خان سیاسی قیدی ہیں ، رہائی ملنی چاہئے ، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کل حکومت سے مذاکرات کے تیسرے سیشن میں ہم اپنے مطالبات تحریری طور پر سامنے رکھیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ حکومت اگر نیک نیتی اورسنجیدگی کے ساتھ بیٹھے تو مسائل کا حل نکل سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت اور سیاسی استحکام کے لیے ضروری ہے کہ سیاسی قیدیوں کورہائی ملے اور ریلیف ملے، امید ہے کہ مذاکرات کا عمل جلد مکمل ہو گا اور کوئی خوشخبری آئے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف جتنے کیسز بنا سکتے تھے بنا دیئے گئے وہ سیاسی قیدی ہیں ان کو رہائی ملنی چاہئے۔

Related posts

سعودیہ عرب: پہلی بار روبوٹک طریقے سے دل کا کامیاب ٹرانسپلانٹ

Mobeera Fatima

پی آئی اے کا کینیڈا سے آنیوالی پروازوں کے ٹکٹ پر 10 فیصد رعایت کا اعلان

Mobeera Fatima

سونے کے ماہانہ لاکھوں روپے کمائیں، بھارتی کمپنی کی انوکھی پیشکش

Mobeera Fatima

Leave a Comment