Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

عمران خان سے جیل میں بیک ڈور رابطے ہو رہے ہیں ، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ایسے لوگ ملنے آتے ہیں جن کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ہیں ، مگر بانی کلیئر ہیں وہ سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

ایک انٹرویو میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ عمران خان بتاتے ہیں کہ ان سے  جیل میں پس پردہ بات چیت ہوتی ہے ، بانی سے ایسے لوگ ملنے آتے ہیں جن کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان سے جو میری بات ہوئی وہ کلیئر ہیں اور پیشکش قبول نہیں کریں گے ، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اصولوں پرسمجھوتہ نہیں کروں گا ، ڈیل ہوئی تو چھپ کر نہیں ہو گی۔

 

Related posts

نواز شریف پھر مسلم لیگ ن کی صدارت سنبھالیں گے ، سعد رفیق کو سیکرٹری جنرل بنائے جانیکا امکان

admin

برائلر مرغی کا گوشت 383 روپے کلو ہو گیا

Mobeera Fatima

جماعت نہم اسلامیات کا پرچہ 100 نمبر کا ہوگا، ہدایات جاری

Mobeera Fatima

Leave a Comment