Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

پی سی بی نے 2024 کے لیے ہال آف فیم کرکٹرز کا اعلان کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2024 کے لیے ہال آف فیم کرکٹرز کا اعلان کر دیا۔

سابق کپتان مشتاق محمد، انضمام الحق، سعید انور اور مصباح الحق کو ہال آف فیم میں شامل کر لیا گیا، چاروں کرکٹرز پاکستان کے لیے نمایاں کارنامے سر انجام دے چکے ہیں۔

اس سے قبل دس کرکٹرز پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کیے جا چکے ہیں، چیئرمین کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا کہ یہ کرکٹرز ہمارے سفیر ہیں اور پی سی بی انہیں یہ اعزاز دینے میں فخر محسوس کرتا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ یہ چاروں کھلاڑی پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں، مجھے امید ہے کہ ہمارے کرکٹرز ان عظیم کھلاڑیوں کے نقش قدم پر چلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خوش قسمتی کہ اس نے ایسے غیر معمولی کھلاڑی پیدا کئے جنہوں نے عالمی سطح پر اپنی مہارت کا لوہا منوایا۔

Related posts

نواز شریف کی مودی کو ایک فون کال بھارتی ٹیم کو پاکستان لا سکتی ہے، بھارتی صحافی

Mobeera Fatima

صائم ایوب کی ون ڈے میں پہلی نصف سنچری

Mobeera Fatima

ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ، اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

Mobeera Fatima

Leave a Comment