Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

حکومت واقعی اختیار رکھتی ہے تو عمران خان سے ملاقات کرائے ، عمر ایوب

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ اگر حکومت واقعی اختیار رکھتی ہے تو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائے۔

اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ مذاکرات سے متعلق 3 مطالبات ہیں۔ 9 مئی، 26 نومبر کا جوڈیشل کمیشن اور کارکنان کی رہائی مطالبات میں شامل ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی  عمران خان سے ملاقات چاہتے ہیں لیکن ملاقات نہیں کرائی گئی۔ ہمیں بتایا گیا کہ ملاقات کرانا جیل مینوئل میں شامل نہیں، حکومت اپنی بات سے مکر رہی ہے۔

Related posts

انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوگیا

Mobeera Fatima

صحت کارڈ ، خیبرپختونخوا حکومت انشورنس کمپنی کی 19 ارب روپے کی مقروض

Mobeera Fatima

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات ، اسٹریٹجک شراکت داری مضبوط بنانے کا عزم

Mobeera Fatima

Leave a Comment