Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

ویسٹ انڈیز ٹیم 19 برس بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے پاکستان پہنچ گئی

ویسٹ انڈیز کی ٹیم 19 برس بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لئے پاکستان پہنچ گئی۔

ویسٹ انڈیز ٹیم نجی فلائٹ سے اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچی، ویسٹ ا نڈیز ٹیم پاکستان شاہینز کے خلاف 10 سے 12 جنوری تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تین روزہ میچ کھیلنے کے بعد ملتان میں پاکستان کے خلاف سیریز کے دونوں ٹیسٹ کھیلے گی۔

پاکستان اور و یسٹ انڈیز کے مابین آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 2 میچز کھیلے جائیں گے، پہلا ٹیسٹ 17 سے 21 جنوری تک کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 25 سے 29 جنوری تک ملتان میں ہی کھیلا جائے گا۔

و یسٹ انڈیز نے آخری بار نومبر 2006 میں پاکستان میں تین ٹیسٹ کھیلے تھے جبکہ پاکستان کے خلاف آخری ٹیسٹ سیریز اکتوبر 2016 میں متحدہ عرب امارات میں ہوئی تھی تاہم و یسٹ انڈیز نے اپریل 2018 کے بعد سے تین بار پاکستان کا دورہ کیا ہے۔

Related posts

9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری ، پشاور ہائیکورٹ کی ججز کی نامزدگی سے معذرت

Mobeera Fatima

انٹر بینک میں ڈالر مزید 12 پیسے سستا ، قیمت 277.68 روپے ہو گئی

Mobeera Fatima

امارات میں قانون کی پابندی کرنے والے غیرملکیوں کے لیے خصوصی مراعات کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment