Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

جنوبی کوریا کے معطل صدر یون سک یول کے وارنٹ گرفتاری

جنوبی کوریا کی عدالت نے سابق صدر یون سک یول کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جوائنٹ انوسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر نے یون سک یول کے گرفتاری اور سرچ وارنٹ کی درخواست کی تھی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مواخذے کی توثیق کے لیے آئینی عدالت کا حکم آنا ابھی باقی ہے ، معطل صدر یون سک یول کے وکیل نے کہا ہے کہ معطل صدر کے سرچ و گرفتاری کے وارنٹ غیر قانونی ہیں۔

واضح  رہے سابق صدر یون سک یول 14 دسمبر کو مارشل لاء کے مختصر اعلان پر پارلیمنٹ میں مواخذے کے بعد معزول کر دیے گئے تھے۔

جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ کے 300 اراکین نے یون سک یول کیخلاف مواخذے پر ووٹنگ میں حصہ لیا تھا اور 204 ارکان نے ان کے مواخذے کے لیے ووٹ دیا تھا۔

Related posts

امریکہ میں بھارتی شہری بچوں کی فحش ویڈیوز رکھنے پر گرفتار

Mobeera Fatima

متحدہ عرب امارات کا وزٹ ویزا یا نوکری، پاکستانیوں کیلئے قواعد و ضوابط جاری

Mobeera Fatima

اسٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ ، 49 ہزار کی حد بحال ، ڈالر کی قیمت میں بھی کمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment