Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

ملک بھر میں شدید سردی ، اسکردو میں پارہ منفی 13 تک گر گیا

ملک کے بیشتر شہروں میں شدید سردی، اسکردو میں پارہ منفی 13 تک گر گیا۔

اسکردو میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کی و جہ سے پارہ منفی 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا، کم درجہ حرارت کی وجہ سے اسکردو ملک کا سرد ترین علاقہ رہا۔

استور کے بالائی علاقوں کا شدید برفباری کی وجہ سے زمینی راستہ بھی منقطع ہوگیا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے، خیبر پختو نخوا کے میدانی علا قوں اور وسطی سندھ میں اسموگ اور دُھند چھائے رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا، شمال مشرقی پنجاب،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی،پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں اسموگ اور دُھند چھائی رہی۔

Related posts

بیرک میں چوہے ہیں، نماز پڑھتے ہوئے چھت سے گرتے ہیں، بشریٰ بی بی

Mobeera Fatima

اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کو جلسہ کرنے کی اجازت دے دی

Mobeera Fatima

11 سالہ بچی نے 34 دن میں مکمل قرآن پاک حفظ کر لیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment