Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹاہم خبریں

ریشم نے شادی نہ ہونے کی وجہ اپنی منفرد دعا کو قرار دیدیا

معروف اداکارہ ریشم نے شادی نہ ہو پانے کی وجہ اپنی ایک منفرد دعا کو قرار دے دیا۔

ریشم کے اداکار نور کو دیئے گئے انٹرویو کی ایک ویڈیو کلپ زیرِ گردش ہے جس میں وہ اپنی شادی سے متعلق بات کرتی ہیں۔

ویڈیو میں ریشم نے بتایا کہ میں اللہ کے گھر گئی تو سب نے کہا دعا مانگو، جو مانگوگی وہ ملے گا، تو میں نے دعا مانگی کہ یا اللہ اگر عزت دینا تو تکبر نہ دینا اور ہاتھ ہمیشہ دیتا رکھنا کبھی لینے والا ہاتھ نہ بنانا۔

انہوں نے کہا کہ میری مانگی دعا پتا نہیں کیسے قبول ہوئی کہ آج تک زندگی میں مرد کی کمائی نصیب نہیں ہوئی، مجھے نہیں معلوم اس میں اللہ کی کیا حکمت ہے، اب بس زندگی میں سیٹل ہونا ہے،اللہ سے دعا مانگی کہ میری اب شادی کروادے۔

Related posts

حب، مسافر کوچ اور 2 پک اپ گاڑیوں میں تصادم، 9 افراد جاں بحق

Mobeera Fatima

کالا باغ میں نئی اسٹیل ملز لگانے کی تجویز

Mobeera Fatima

اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ رقم ، انڈیکس 80 ہزار کی نئی بلند ترین سطح پر

Mobeera Fatima

Leave a Comment