Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

موٹر وے ایم ٹو سالٹ رینج کے مقام پر ٹنل بنانے کا منصوبہ

موٹر وے ایم ٹو سالٹ رینج کے مقام پر ٹنل بنانے کا منصوبہ بنا لیا گیا۔

جنرل منیجر این ایچ اے حافظ طاہر نے کہا ہے کہ سالٹ رینج کے مقام پر ٹنل بنائی جائے گی، ان کا کہنا تھا کہ فزیبلٹی اسٹڈی کے لئے چار فرمز نے حصہ لیا ہے۔

جی ایم این ایچ اے کے مطابق کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کے لیے معاملہ تکنیکی تشخیص کے مراحل میں ہے، نیلامی کے عمل میں سب سے کم آفر دینے والی فرم فزیبلٹی اسٹڈی کو ڈیزائن کے ساتھ پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ سالٹ رینج کے مقام پر حادثات کے معاملے کو ہم نیوز نے اٹھایا تھا، خبر چلنے کے بعد معاملہ وزیراعظم کی اسٹیئرنگ کمیٹی تک پہنچا، اسٹیئرنگ کمیٹی کی میٹنگ میں ٹنل بنانے کی سفارش کی گئی تھی۔

Related posts

حکومت نے بلوچستان سے متعلق ہمارا کوئی مطالبہ رد نہیں کیا، لیاقت بلوچ

Mobeera Fatima

آسٹریلیا کی انگلینڈ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 28 رنز سے شکست

Mobeera Fatima

صدر آصف زرداری کا بارشوں اور سیلاب کے باعث اموات پر اظہار افسوس

Mobeera Fatima

Leave a Comment