Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

سعودی عرب نے تین سال بعد افغانستان میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا

سعودی عرب نے تین سال بعد افغانستان میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی سفارت خانے گزشتہ روز 22 دسمبر سے اپنی سفارتی سرگرمیاں کا دوبارہ آغاز کر دیا ہے۔

سعودی عر ب نے سنگین حالات کے باعث اگست 2021 میں مشن واپس بلالیا تھا لیکن اب مشن نے کابل میں سفارتی سرگرمیاں دوبارہ بحال کردی ہیں۔

سعودی سفارتخانے کی جانب سے سوشل میڈیا پر کہا گیا کہ افغان عوام کو تمام خدمات فراہم کرنے کی حکومت سعو دی عرب کی خواہش کی بنیاد پر 22 دسمبر سے کابل میں سلطنت کے مشن کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حالیہ برسوں میں سعودی عرب نے اپنے انسانی حقوق کے ادارے کے ایس ریلیف کے ذریعے افغانستان میں متعدد منصوبے شروع کیے ہیں جن میں امداد، صحت، تعلیم کی خدمات، پانی اور غذائی تحفظ پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

Related posts

شرمیلا فاروقی کی مکیش امبانی اور بیٹی ایشا امبانی کے ہمراہ تصویر وائرل

Mobeera Fatima

قائمقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا پروٹوکول لینے سے انکار

Mobeera Fatima

جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم کاایڈہاک جج بننے سے انکار

Mobeera Fatima

Leave a Comment