Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

قبر ایک اور بندے دو ہیں ، حکومت ، پی ٹی آئی مذاکرات سے نکلنا کچھ نہیں ، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات سے نکلنا کچھ نہیں ، کیونکہ قبر ایک اور بندے دو ہیں، ایک نے اندر جانا ہے۔

راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مذاکرات بہت اچھی چیز ہے، مذاکرات سے کچھ نہ نکلا تو پھر جوڈو کراٹے اور بنکاک کے شعلے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ 26 نومبر ایک خوفناک، دہشتناک اور ظلم و ستم کا دن تھا، اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ میں مذاکرات کا حامی تھا اور حامی ہوں، میرا صرف ایک آدمی سے تعلق ہے اور وہ بانی پی ٹی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سے لمبی ملاقات ہوئی، باہر آ کر میں نے کہا کہ بات چیت کو مختصر ہی رکھوں تو بہتر ہے، سابق وزیر اعظم نے مجھ سے کہا کہ میں اور آپ ایک ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا کسانوں کیلئے چار ماہ میں 400 ارب کے پیکج کا اعلان

admin

تین سبزیوں کی قیمتوں میں کمی،6 کی قیمت میں اضافہ

Mobeera Fatima

وفاق کی نسبت 200 فیصد مہنگی بجلی پیدا کی، کے الیکٹرک کا انکشاف

Mobeera Fatima

Leave a Comment