Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

فرانسیسی صدر نئے وزیراعظم کا اعلان آج کرینگے

فرانسیسی صدرایمانویل میکرون نئے وزیراعظم کا اعلان آج  کریں گے، نئے وزیراعظم استعفیٰ دینے والے مائیکل بارنیئرکی جگہ عہدہ سنبھالیں گے۔

واضح رہے کہ فرانسیسی صدرمکرون  نے موجودہ وزیراعظم مائیکل بارنیئر کو نئی حکومت کی تقرری تک کام جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔

فرانسیسی وزیراعظم مائیکل بارنیئر کو عدم اعتماد کی تحریک کا سامنا تھا اور صدر میکرون سے ملاقات میں وزیراعظم نے استعفیٰ پیش کردیا تھا۔

وزیراعظم بارنیئر کے اقلیتی اتحاد کا دور حکومت محض تین ماہ بعد ہی اپنے اختتام کو پہنچ گیا تھا جو فرانس کی تاریخ میں کسی بھی حکومت کا سب سے مختصر دورانیہ ہے۔

Related posts

ملک کے چند مقامات پر بارش ہونے کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

ملکی برآمدات بڑھ کر 30 ارب 70 کروڑ ڈالر ریکارڈ

Mobeera Fatima

بجلی کی قیمت کم نہ ہوئی تو اسلام آباد میں دھرنا دیں گے ، ایمل ولی

Mobeera Fatima

Leave a Comment