Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ ، آسٹریلیا ایک بار پھر ٹاپ پوزیشن پر آ گیا

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں آسٹریلیا نے بھارت کو ایڈیلیڈ میں شکست دے کر ایک بار پھر ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی۔

آسٹریلیا سے 10 وکٹ سے ملنے والی شکست نے بھارت کو تیسرے نمبر پر دھکیل دیا۔ دوسری جانب انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کیخلاف 3 میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری لے کر کیویز کی فائنل میں رسائی کا امکان ماند کر دیا۔

جنوبی افریقہ دوسرے ، سری لنکا چوتھے ، انگلینڈ پانچویں اور نیوزی لینڈ کی ٹیم چھٹی پوزیشن پر آ گئی ہے۔

کرائسٹ چرچ میں کامیابی کے باوجود انگلینڈ کو سلو اوور ریٹ پر 3 ورلڈ چیمپئن شپ پوائنٹس کی کٹوتی کا سامنا رہا تھا، کیویز بھی اسی سزا سے دوچار ہوئے ہیں۔

 

Related posts

اسٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ ، 50 ہزار کی حد بحال ، ڈالر مزید سستا

Mobeera Fatima

اصلاحات کے ذریعے بجلی 10روپے یونٹ تک سستی ہوسکتی ہے، اویس لغاری

Mobeera Fatima

یکم جولائی سے17 اگست تک بارشوں کے دوران 189 افراد جاں بحق، 333 زخمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment