Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

گورنر صوبے کے چیف ایگزیکٹیو بننے کی ایکٹنگ نہ کریں، بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ گورنر صوبے کے چیف ایگزیکٹیو بننے کی ایکٹنگ نہ کریں۔

خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے اے پی سی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ گورنر ہاؤس میں آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے نام پر صوبے کا مسترد شدہ ٹولہ جمع ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اے پی سی سیاسی پوائنٹ اسکورنگ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف بیانیہ بنانے کی کوشش ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ اے پی سی بلانا گورنر کا نہیں۔ بلکہ منتخب حکومت کا مینڈیٹ ہے۔ گورنر اے پی سی کے بجائے وفاق کا نمائندہ ہونے کے ناطے مرکز سے بقایا جات لیں۔ گورنر صوبے کے چیف ایگزیکٹیو بننے کی ایکٹنگ نہ کریں۔

کرم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرم کا معاملہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور بہترین طریقے سے دیکھ کر رہے ہیں۔ اور وزیر اعلیٰ کے بروقت اقدامات سے کرم میں معمولات زندگی بحال ہو رہے ہیں۔ اور وزیر اعلیٰ نے ہیلی کاپٹر میں زندگی بچانے والی ادویات فراہم کیں۔

Related posts

توہین عدالت کیس، فیصل واوڈا اور مصطفی کمال کی غیر مشروط معافی قبول، ٹی وی چینلز کو شوکاز نوٹس جاری

Mobeera Fatima

ملک کے چند علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

پاک بھارت جنگ بندی میں امریکا کا کلیدی کردار، کشیدگی کم کرنے میں سنجیدہ ہے: پاکستانی سفیر

Mobeera Fatima

Leave a Comment