Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سرکاری اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد

راولپنڈی: محکمہ تعلیم نے سرکاری اسکولوں میں تدریسی اوقات کے دوران موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگا دی۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈسپلن و شفاف تدریسی نظام کے لئے 20 نکاتی گائیڈ لائنز جاری کر دیں، ڈسٹرکٹ، تحصیل ایجوکیشن افسران اور اسکول سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ گائیڈ لائنز پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

محکمہ تعلیم کے مراسلے کے مطابق اساتذہ، طلبہ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کے تدریسی اوقات میں بند موبائل فون ہیڈ ٹیچر کو جمع کرائیں گے، اسٹاف ڈریس کوٹ اور بند شوز لازمی پہنے گا، ٹیچرز اور طلبہ اپنے نام کا بیچ لگائیں گے۔

سب نیوی بلیو جرسی اور طلبہ یونیفارم پہنیں گے، مرکزی گیٹ پر اوقات کار کا بورڈ ہو گا، ہر کلاس کا سی آر ہو گا، اسکول میں مختلف نعروں کے تین یا چار پینافلیکس لگیں گے، طلبہ رجسٹر استعمال کریں گے، وائٹ بورڈ کے ایک کارنر پر حاضر و غیر حاضر طلبہ اور مضمون کا خانہ ہو گا، پڑھایا جانے والا مضمون اور اہم نکات بورڈ پر درج ہوں گے۔

Related posts

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 12 پیسے کی کمی

Mobeera Fatima

ملتان ٹیسٹ کا دوسرا روز، پاکستان کے 300 رنز مکمل

Mobeera Fatima

یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment