Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے بھرتیوں کا اعلان کر دیا

فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے گریڈ 16 سے 18 کی آسامیوں پر بھرتی کا اعلان کر دیا۔

یہ اعلان ملک کے مختلف سرکاری محکموں میں اعلی تعلیم یافتہ اور باصلاحیت نوجوانوں کیلئے سرکاری افسر بننے کا ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے۔

ایف پی ایس سی کے جاری کردہ اشتہار کے مطابق ایئرپورٹس سکیورٹی فورس، کسٹمز، وزارت دفاع، اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سمیت مختلف محکموں میں ملازمت کے مواقع دستیاب ہیں۔

وزارت ہوابازی کے تحت ایئرپورٹس سکیورٹی فورس میں انسپکٹر (گریڈ16) کی بھرتی کی جائے گی جبکہ ریونیو ڈویژن کے تحت ایف بی آر میں انسپکٹر کسٹمز اور انٹیلیجنس آفیسر (گریڈ 16) کی آسامیوں کیلئے امیدوار طلب کیے گئے ہیں۔

وزارت دفاع کے تحت کورپس آف ای ایم ای میں سویلین سٹور آفیسر گریڈ 17، فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز میں خواتین لائبریرین گریڈ 16، اور نیول ہیڈ کوارٹرز میں جونیئر سائنٹیفک آفیسر گریڈ 17 کی اسامیوں کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

Related posts

پنجاب کے 11 اضلاع میں مفت وائی فائی کی سروس فراہم کر دی گئی

Mobeera Fatima

وزیراعظم کی زیرِ صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس

admin

آج اسلاموفوبیا سے نمٹنے کاعالمی دن منانے کا فیصلہ کیا گیا، مستقل مندوب

Mobeera Fatima

Leave a Comment