Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بانی پی ٹی آئی کی 8 مقدمات میں ضمانتیں مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری

انسداد دہشت گری عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 8 مقدمات میں ضمانتیں مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

جج منظر علی گل نے جناح ہاؤس کے مقدمے میں 7 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ہے،عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ با نی پی ٹی آئی عام آدمی نہیں ہیں۔

عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ پولیس کے مطابق 11 مئی کو پولیس اہلکار پر تشدد سمیت ایسے بہت سے واقعات رونما ہوئے۔

تمام واقعات میں ملٹری تنصیبات، سرکاری اداروں اور پولیس اہلکاروں پر حملے گئے، با نی پی ٹی آئی کی ضمانتیں خارج کی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ 27 نومبر کوانسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس سمیت 8 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کی تھیں۔

 

Related posts

پاکستان ریلوے نے مال گاڑیوں کی عالمی معیار کی ویگنیں مقامی طور پر تیار کر لیں

admin

پنجاب میں قربانی کے جانوروں کی منڈی پر عائد فیس ختم کرنے کا فیصلہ

admin

آئندہ دو سال کیلئے ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت پاکستان سنبھالے گا

Mobeera Fatima

Leave a Comment