Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پنجاب حکومت کی جانب سے بلوں میں 14 روپے کا ریلیف،47 فیصد پاکستانی لاعلم نکلے

حکومت پنجاب کی جانب سے اگست اور ستمبر کے بلوں میں دئیے گئے 14 روپے کے ریلیف سے 48 فیصد پاکستانی واقف جبکہ 47 فیصد نے لاعلمی کا اظہار کیا۔

یہ بات گیلپ پاکستان کے ایک حالیہ سروے میں سامنے آئی ہے، سروے کے مطابق بجلی کے بلوں میں ریلیف سے شہر ی آبادی اور مردوں کی اکثریت آگاہ نظر آئی،مردوں میں 58 فیصد نے بجلی کے بلوں میں ریلیف سے آگا ہ ہونے، 40 فیصد نے اس بارے میں کچھ نہ جاننے کا کہا

سروے میں خواتین میں 55 فیصد بجلی کے بلوں میں ریلیف سے لاعلم تو 37 فیصد آگاہ دکھائی دیں۔ سروے رپورٹ کے مطابق شہروں میں 59 فیصد بجلی کے بلوں میں ریلیف سے آگاہ جبکہ 39 فیصد نے لاعلم ہونے کا کہا۔البتہ دیہی آبادی میں 52 فیصد بجلی کے بلوں میں ریلیف سے ناواقف نظر آئے جبکہ 41 فیصد نے اس بار ے میں جاننے کا کہا۔

Related posts

پی پی 137 سے ن لیگ کے رانا ارشد کی جیت کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

admin

گلین میکسویل کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Mobeera Fatima

مہنگائی کم ہونے کے حکومتی دعوؤں کا زمینی حقائق سے کوئی تعلق نہیں، حافظ نعیم الرحمان

Mobeera Fatima

Leave a Comment