Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمران خان اور دیگر ملزمان پر فرد جرم چوتھی بار موخر

جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم چوتھی بار مؤخر کر دی گئی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی ، کیس میں مزید 10 ملزمان نے عدم ثبوت کی بنیاد پر بریت کی درخواستیں دائر کر دیں۔

بعد ازاں راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ملتوی کر دی جس کے باعث عمران خان سمیت دیگر پر فرد جرم کی کارروائی چوتھی بار موخر ہو گئی۔

کیس میں بانی پی ٹی آئی  سمیت 143 سے زائد ملزمان نامزد ہیں جبکہ ذوالفقار بخاری، شہباز گل سمیت 23 ملزمان اشتہاری ہیں، نامزد ملزمان کے بیرون ممالک جانے پر پابندی بھی عائد کی گئی ہے۔

Related posts

سوشل میڈیا ایپس کی سروس چند گھنٹے متاثر رہنے کے بعد بحال

Mobeera Fatima

اذان سمیع خان اپنی سالگرہ پر پریانکا چوپڑا والی غلطی کر بیٹھے

admin

دریا کا بہائو چند گھنٹوں میں بڑھا ، اداروں کو الرٹ جاری کیا تھا ، محکمہ آبپاشی کی سوات واقعے پر رپورٹ

Mobeera Fatima

Leave a Comment