Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

دوسرا ون ڈے میچ: زمبابوے کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

بلاوائیو: زمبابوے نے دوسرے ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

زمبابوے کے شہر بلاوائیو میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ایک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جا رہا ہے۔ میزبان ٹیم زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ٹاس جیتتے توہم بھی پہلے بیٹنگ کرتے۔ نمی کے باعث پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو فائدہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف بھی پہلا میچ ہار کر پھر سیریز جیت گئے۔ ابرار احمد اور طیب طاہر آج ڈیبیو کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ زمبابوے کو 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

Related posts

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، ایک لاکھ ، 20 ہزار کی حد بحال ، ڈالر بھی سستا

Mobeera Fatima

انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے کا ہو گیا

Mobeera Fatima

9 مئی مقدمات ، پنجاب میں 13 اسپیشل پراسیکیوٹر تبدیل

Mobeera Fatima

Leave a Comment