Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

فسادی اور شرپسند سیاسی تاریخ کا خونی باب لکھ رہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ فسادی اور شرپسند سیاسی تاریخ کا خونی باب لکھ رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شرپسندوں کی گاڑی سے رینجرز اہلکاروں کو کچل کر شہید کرنے کے اقدام کی شدید مذمت کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ شہید ہونے والے کسی کے بیٹے اور بھائی تھے۔ ظلم کیا گیا، کیا دوسروں کو مارنا اور زخمی کرنا پُرامن احتجاج ہوتا ہے؟ فسادی اور شرپسند سیاسی تاریخ کا خونی باب لکھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب سری نگر ہائی وے پر رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی گئی تھی۔ جس سے 4 رینجرز اہلکار شہید جبکہ 5 رینجرز اور 2 پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شرپسندوں کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں اب تک رینجرز کے 4 جوان شہید اور پولیس کے 2 جوان شہید ہو چکے ہیں جبکہ اب تک 100 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہو چکے ہیں جن میں متعدد شدید زخمی ہیں۔

Related posts

مرغی کا گوشت 577 روپے کلو ہو گیا

Mobeera Fatima

آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ، طلبا کی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری سے ملاقات

Mobeera Fatima

تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن اڈیالہ جیل منتقل

Mobeera Fatima

Leave a Comment