Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پنجاب بھر میں دفعہ ایک 144 کے نفاذ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ آئین کے تحت احتجاج کرنے کا حق استعمال کیا جا سکتا ہے۔

پی ٹی آئی کے وکیل اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کی ہے۔

درخواست میں پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ تحریک انصاف کے احتجاج کو روکنے کے لیے کیا گیا۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ آئین کے تحت احتجاج کرنا کوئی غیر قانونی اقدام نہیں ہے، آئین کے تحت احتجاج کرنے کا حق استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روکنے کا حکم دے۔

Related posts

موٹر سائیکل سکیم محکمہ ماحولیات کے این او سی سے مشروط

admin

کوشل مینڈس نے پی ایس ایل میں دیگر لیگز کی نسبت فاسٹ باؤلرز کو معیاری قرار دے دیا

Mobeera Fatima

پاک فوج کا ایل او سی پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب

Mobeera Fatima

Leave a Comment