Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

شاہد اسلم کو پاکستان ٹیم کا بیٹنگ کوچ بنانے کا فیصلہ

آسٹریلیا میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ مسائل کو دیکھتے ہوئے مستقل بیٹنگ کوچ کی تقرری کا فیصلہ کیا گیا ہے، شاہد اسلم کو یہ ذمہ داری دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تجربہ کار شاہداسلم بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے ایک اور اننگز کھیلنے کے لیے افریقن سفاری پر روانہ ہو رہے ہیں۔

پی سی بی کے ذ مہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ کوالیفائیڈ کوچ شاہداسلم کو پاکستان ٹیم کا بیٹنگ کوچ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

شاہد اسلم زمبابوے اور جنوبی افریقہ میں بیٹنگ کوچ ہوں گے، عاقب جاوید کی سفارش پر ان کی دوبارہ تقرری ہو رہی ہے۔

شاہد اسلم ماضی میں کئی سال تک ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں شامل تھے وہ بیٹرز کو پریکٹس کرانے میں شہرت رکھتے ہیں، وہ گھنٹوں تھرو ڈان کرانے کی وجہ سے مشہور ہیں۔

Related posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے بابر اعظم کی قیادت میں 15 رکنی اسکواڈ فائنل

admin

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

Mobeera Fatima

قومی ٹیم کیلئے غیر ملکی کوچز لانے کے بعد انٹرنیشنل کیوریٹر کی تقرری کا فیصلہ

admin

Leave a Comment