Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںسائنس اور ٹیکنالوجی

ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک کی ایرانی مندوب سے ملاقات ، کشیدگی ختم کرنے پر تبادلہ خیال

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک نے اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایراوانی سے ملاقات کی ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ نے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کے حوالے گفتگو ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایلون مسک اور امیر سعید ایراوانی کے درمیان خفیہ مقام پر ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی، ایرانی مندوب نے ایلون مسک کو تہران میں کاروبارشروع کرنے کی دعوت دی۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر اسٹیون شیئنگ کا کہنا ہے کہ وہ ایسی نجی ملاقات پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے جو شاید نہ بھی ہوئی ہو۔

 

Related posts

غیر ملکی کمپنیوں نے اپنی سرمایہ کاری سے بھی زیادہ منافع ملک سے باہر منتقل کردیا

Mobeera Fatima

پاکستانی حجاج کرام کی واپسی کل سے شروع ہو جائے گی

Mobeera Fatima

2025 میں کون سے اے آئی کورسز فائدہ مند؟ 10 بہترین پروگراموں کی فہرست

Mobeera Fatima

Leave a Comment