Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ذیابیطس جیسے خاموش قاتل کے بوجھ کو کم کر سکتے ہیں، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ذیابیطس جیسے خاموش قاتل کے بوجھ کو کم کر کے لاکھوں پاکستانیوں کی زندگیوں کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ذیابیطس کے عالمی دن پر قوم کے لیے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ ذیابیطس کے بڑھتے کیسز کی بڑی وجہ غیر فعال طرز زندگی ہے۔ متوازن خوراک اور مناسب وزن سے ذیابیطس پر قابو پانا اور بچاؤ ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذیابیطس کی بروقت علاج کی اہمیت سے متعلق آگاہی کی ضرورت ہے۔ اور میڈیا، سول سوسائٹی نجی شعبے کے تعاون سے آگاہی پیدا کر سکتے ہیں۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ ذیابیطس کی سستی اور مؤثر دیکھ بھال کی سہولیات کی فراہمی کے نظام کی ضرورت ہے۔ جبکہ قومی اور بین الاقوامی شراکت داروں کی مدد سے اپنے صحت کے نظام کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

Related posts

ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چودھری آج 3 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے

Mobeera Fatima

ڈالر معمولی سستا ، اسٹاک مارکیٹ میں 78 ہزار کی حد بحال

Mobeera Fatima

چینی صدر نے ایس سی او ترقیاتی بینک کے قیام کی تجویز دے دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment