Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اسموگ کی ابتر صورتحال ، پنجاب میں 50 فیصد عملے کو گھروں سے کام کرنیکا حکم

بڑھتی ہوئی اسموگ کے پیش نظر پنجاب میں دفاتر کے 50 فیصد عملے کو آن لائن کام پر منتقل کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔

ڈی جی ماحولیات پنجاب کی جانب سے تمام سیکرٹریز اور سربراہان کوجاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دفاتر میں صرف 50 فیصد اسٹاف کو بلایا جائے گا، 50 فیصد عملہ گھروں سے کام کرنے کا پابند ہو گا۔

مراسلے کےمطابق مختلف محکموں کے درمیان میٹنگز بھی آن لائن کرنا ہوں گی ، فیصلے کا اطلاق پنجاب کے تمام سرکاری، نیم سرکاری ، خودمختار اداروں پر ہو گا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ٹرانسپورٹ سے خطرناک مادوں کا اخراج اسموگ بڑھا رہا ہے، سڑکوں پرٹریفک کم کرنے کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا۔

Related posts

ایمان مزاری، ہادی چٹھہ سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ

Mobeera Fatima

پشاور میں سبزیوں کی قیمت میں نمایاں کمی

Mobeera Fatima

پی ایس ایل10، لاہور قلندرز اور کراچی کنگز آج آمنے سامنے

Mobeera Fatima

Leave a Comment