Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

گجرات میں کسان نے اپنی خوش قسمت گاڑی دفنا دی

بھارتی ریاست گجرات کے ضلع امریلی میں ایک کسان نے اپنی خوش قسمت گاڑی کی تدفین بہت ہی عظیم الشان طریقے سے کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جمعرات کو گاؤں میں سنجے پولارا نامی کسان اوراس کے خاندان کی جانب سے منعقدہ تقریب میں لوگوں نے شرکت کی جن میں مذہبی شخصیات اورعقیدت مند بھی شامل تھے۔

کسان اور اس کے خاندان نے اس موقع پر اپنے فارم میں مذہبی رسومات ادا کیں اور ان کی 12 سال پرانی گاڑی کو دفنانے کے لیے 15 فُٹ گہرا گڑھا کھودا گیا تھا۔

گاڑی کو پھولوں اور ہاروں سے سجا کر دھوم دھام سے گڑھے تک لے جایا گیا اور ہرے کپڑے سے ڈھانپ دیا گیا، اس موقع پر کسان کے اہلِ خانہ  نے گاڑی پر پھول بھی نچھاور کیے۔

میڈیا کے مطابق اس سب کے دوران وہاں موجود پنڈت اور دیگر افراد مذہبی کلمات پڑھتے رہے، ان تمام کاموں کے بعد مٹی ڈالنے اور گاڑی کو دفن کرنے کے لیے کھدائی کرنے والی مشین کا استعمال کیا گیا۔

Related posts

ایک بال پر 13 رنز، بھارت نے منفرد ریکارڈ بنا ڈالا

Mobeera Fatima

دوسرے ٹیسٹ میچ کا آخری دن، بنگلا دیش کی آسان ہدف کی جانب پیشقدمی جاری

Mobeera Fatima

تمام پاکستانی شہری شام میں محفوظ ہیں، دفتر خارجہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment